قائداعظم گولڈ کپ 2023ء کے دوسرے دن بی این پولو ٹیم اور ڈی ایس پولو ٹیمیں فاتح رہیں

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام دی سنچری وینچرز نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2023ء کے دوسرے دن دو اہم میچز کھیلے گئے جن میں بی این پولو ٹیم اور ڈی ایس پولو ٹیمیں فاتح رہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں سنچری وینچرز کے تعاون سے منعقدہ نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ میں دلچسپ میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے صدر عمر صادق، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز سیکرٹری اور پولو کے کھلاڑی بھی موجود تھے۔ پہلے میچ میں بی این پولو نے دلچسپ مقابلے کے بعد ایف جی پولو ٹیم کو 9-5 سے ہرا دیا۔ بی این پولو کی طرف سے ٹورنامنٹ کھیلنے والی واحد خاتون کھلاڑی ایلینا وینوٹ نے شاندار کھیل پیش کیا۔ ایلینا نے چار گول، حمزہ مواز خان نے تین اور ٹی ٹو رئیوز نے دو گول سکورکیے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top