راولپنڈی پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت اسپیشل کورکمانڈر کانفرنس کے شرکاء نے عزم کا اعادہ کیا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف مزید تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا، 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے میں ملوث افراد کو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کٹہرے میں لایا جائے گا، پروپیگنڈے کا مقصد عوام اور اداروں میں خلیج پیدا کرنا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت اسپیشل کورکمانڈر کانفرنس ہوئی، کانفرنس کے شرکاء کا جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت، مادروطن کو دہشتگردی سے بچانے کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔