
ایف آئی اے نے انٹرپول کے ذریعے فرح گوگی کو گرفتار کرکے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف آئی اے نے فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق فرح گوگی نے کرپشن، غیر قانونی سیاسی اثر و رسوخ کے ذریعے اربوں روپے کمائے۔ فرح گوگی نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے پر ایف آئی اے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر رکھا ہے ۔