غریب کو روٹی نہیں فراہم کرسکتے اور ووٹ کی پرچی کیلئے 80 ارب روپے کا کہا جارہا ہے،مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ غریب کو روٹی نہیں فراہم کرسکتے اور ووٹ کی پرچی کیلیے 80 ارب روپے کا کہا جارہا ہے، ،اسمبلیاں وزرائے اعلیٰ نے توڑی ہیں یا ایک لیڈر کے حکم پر عمل کیا ہے ، ان حقائق کو سامنے رکھا جائے،ریٹائرڈ چیف جسٹس ثاقب نثار اور ریٹائرڈ جنرل فیض حمید اس وقت بھی عمران خان کیلئے لابنگ کررہے ہیں اور مصروف عمل ہیں، اس کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، ادارے فور ی طور پر ان کا نوٹس لیں اور اگر ہماری معلومات صحیح ہیں تو ان کو لگام ڈالیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top