عوام سے من و سلویٰ کے وعدے کر کے ایک وقت کی دال روٹی تک چھین لی گئی، سراج الحق

لاہور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے عوام سے من و سلویٰ کے وعدے کر کے ایک وقت کی دال روٹی تک چھین لی، حکمران ٹرائیکا کی ناکامی اور نااہلی پوری قوم پر عیاں ہو گئی، تینوں کا عرصہ اقتدار تعمیر کی بجائے تخریب میں صرف ہوا۔ آج معیشت دیوالیہ، ادارے کمزور اور ملک مہنگائی کے ساتھ ساتھ بدامنی کی لپیٹ میں بھی ہے، حالات کی ذمہ دار حکمران جماعتیں ہیں۔ تینوں نے پارلیمنٹ کو کھلونابنایا، آئین اور قانون کا مذاق اڑایا۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت  آج  کوئٹہ روانہ ہوں گے جہاں وہ ”گوادر کو حق دو“ تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان اور ان کے ساتھیوں کی رہائی اور گوادر کے مقامی رہائشیوں کے حقوق کے لیے صوبائی دارالحکومت میں احتجاجی دھرنے میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top