عمرہ زائرین کو مسجد الحرام میں کوئی سامان اپنے ہمراہ نہ رکھنے کی ہدایت

مکہ مکرمہ عمرہ زائرین کو مسجد الحرام میں کوئی سامان اپنے ہمراہ نہ رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی شہری دفاع کی جانب سے عمرہ زائرین کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ عمرہ کی ادائیگی یا مسجد الحرام میں نماز باجماعت ادا کرنے کے لیے سامان ہمراہ نہ رکھیں تاکہ کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔
بتایا گیا ہےکہ رمضان المبارک کے مہینے میں دنیا کے مختلف ممالک سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے زائرین کی تعداد کل تک تقریباً ڈھائی لاکھ تک پہنچ گئی، جو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے مملکت آئے، جہاں متعلقہ حکام نے انہیں تمام ضروری سہولیات فراہم کیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top