عمران کو عدالتوں میں پیش ہونا پڑیگا ورنہ انہیں پیش کر دیا جائیگا: وزیر داخلہ

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا عمران خان کو لوگوں کو سزائیں دلوانے کا بہت شوق تھا، اب اپنی باری آئی ہے تو آکر عدالت کاسامنا کریں، عمران خان ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں تو پھر انہیں عدالتی حکم کو تسلیم کرتے ہوئے پیش ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا جب پولیس زمان پارک گئی ہے تو ان کے پاس وارنٹ تو موجود تھا، اگر وہ عدالت میں پیش ہو جاتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ طریقہ کار مختلف بھی ہو سکتا ہے، جس دن عمران خان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنا ہوا تو پیش کر دیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top