اسلام آباد وزیراعظمشہباز شریفنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہعمران خان گرفتاری سے بچنے کیلیے سہارے ڈھونڈ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کیخلاف کوئی بھی مقدمہ میں نے قائم نہیں کیا، قانون خود حرکت میں آیاوزیراعظم نے کہا عمران خان نے اپنے حواریوں کے ساتھ ملکر اپنے دور میں ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی،اورعدلیہ کیخلاف انتہائی مذموم گفتگو کی، وہ گرفتاری سے بچنے کیلیے کبھی بزرگی تو کبھی بیماری کے سہارے ڈھونڈ رہا ہے، ہر جگہ انہیں ریلیف ملتا رہا،رانا ثنااللہ کو جعلی مقدمے میں گرفتار کیا گیا، نیب نے عمران خان کے کہنے پرمریم کو والد کے سامنے گرفتار کیا، آصف زرداری کی بہن کو چاند رات والے دن گرفتار کیا گیا، میری بیٹیوں کا کسی کیس سے تعلق نہیں ان کے گھر کا گھیراؤ کیا گیا۔