عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر از خود نوٹس لینا بھی غلط تھا

اسلام آباد جسٹس اطہر من اللہ کے مطابق عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر از خود نوٹس لینا بھی غلط تھا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ الیکشن سے متعلق ازخود نوٹس پر جسٹس اطہر من اللہ کے اختلافی نوٹ کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق اپنے اختلافی نوٹ میں جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختو نخواہ الیکشن کا معاملہ خالصتاً سیاسی نوعیت کا ہے،قلیل مدت میں سپریم کورٹ کو تیسری مرتبہ سیاسی معاملہ میں گھسیٹا جا رہا ہے، ملک میں اس وقت نہ رکنے والا سیاسی ہیجان ہے، سپریم کورٹ غیر معمولی طور سیاسی تقسیم کے اس عمل کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top