عمران خان کی گرفتاری کا نیا حکومتی پلان؟ سینئر صحافی نے بھانڈا پھوڑ دیا

 لاہور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے حکومت اتنی بے چین کیوں ہے، لاہور میں دن بھر مار دھاڑ، پیمرا پابندیاں حتی کہ اس دوران تحریک انصاف کا ایک کارکن بھی جاں بحق  ہو گیا۔ سینئر صحافی صابر شاکر نے حکومت کی ساری پلاننگ اور ان سے حاصل ہونے والے مقاصد کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ 
صابر شاکر کا اپنے وی لاگ میں کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری گذشتہ رات نہ ہو سکی، پولیس نے تمام تر انتظامات کررکھے تھے اس کے باوجود پلان پر عمل درآمد نہ کیا جا سکا۔ سینئر صحافی نے بتایا کہ عمران خان کی گرفتاری کا پلان مؤخر ضرور ہوا ہے ختم نہیں ہوا۔ 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top