عمران خان کی گرفتاری کا ارادہ ہے مگر وزیراعظم کی اجازت کے پابند ہیں: رانا ثنا

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کی گرفتاری کا بالکل ارادہ رکھتے ہیں مگر حکومت اور وزیراعظم کی اجازت کے پابند ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان کا بلڈ ٹیسٹ کرائیں، اگر وہ کوکین اور آئس کا نشئی نہ نکلے تو استعفا دے دوں گا۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ یہ آئے اور اسلام آباد بند کر کے دکھائے اس کی ایسی کی تیسی، عمرانی فتنے کا ہر صورت قلع قمع ہونا چاہیے، ورنہ یہ ملک کو تباہ کردے گا۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا کسی کو اس بات میں کوئی شبہ ہے کہ ٹیریان وائٹ عمران خان کی بیٹی ہے؟

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جمائما نے بھی یہی کہا ہے کہ ٹیریان عمران خان کی بیٹی ہے۔ ایسے بندے کو تو ریاستِ مدینہ میں سنگ سار ہونا چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top