سلام آباد ترجماناسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہعمران خان کی عدالت میں ممکنہ حاضری کیلئے سکیورٹی انتظامات کی تفصیلات طے ہوگئیں، محدود افراد کو ہی عدالتی احاطے میں جانے کی اجازت دی جائے گی، اس ضمن میںعدالتسے ضابطہ اخلاق کے اجراء کی درخواست کی جائے گی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئی جی اسلام آباد سے آر پی او راولپنڈی، ڈی آئی جی سکیورٹی اورعمران خان کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز نے ملاقات کی۔