لاہور زمان پارک میں واقع چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ میں ساو¿نڈ پروف کمرہ تیار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان اس سے پہلے گھر کے ڈائننگ روم سے خطاب کرتے تھے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان کی تقریر میں شور کے باعث خلل پیدا ہوتا تھا جس کی وجہ سے ساو¿نڈ پروف کمرہ تیار کیا گیا ہے جہاں سے عمران خان ویڈیو خطاب کیا کریں گے۔