عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ کے عملے نے واپس کردی

لاہو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ کے عملے نے واپس کردی۔عمران خان کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس ہائوس میں موجود عملہ کو درخواست جمع کروائی تھی جس پر وہاں تعینات اہلکار نے وکیل سے کہا آپ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں یہاں درخواست دائر نہیں ہوتی۔
جس کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل نے درخواست واپس لے لی۔لاہور ہائیکورٹ کے عملے کا کہنا ہے کہ ڈائری برانچ کاعملہ موجود نہیں،نمبرنہیں لگ سکتا، سکیورٹی عملہ درخواست کو مرکزی دروازے پر چھوڑ کر واپس روانہ ہوگیا،اظہرصدیق نے سکیورٹی عملے کے ذریعے درخواست بھجوائی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top