عمران خان کی تقریر پر پابندی کے حکم کو عدالت میں چیلنج کریں گے، فواد چوہدری

لاہور پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقریر پر پابندی کے حکم کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ہیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت مکمل گھبرا چکی ہے، عمران خان کی آواز دبانے کی ایک اور مذموم کوشش میں آج امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کی تقاریر اور بیانات کو ٹی وی پر چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے، ہم اس حکم کو عدالت میں چیلنج کریں گے، میڈیا اس حکم کو خود بھی چیلنج کرے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top