عمران خان کو گرفتار کرنے بلوچستان پولیس کی ٹیم لاہور کیلئے روانہ

کوئٹہعمران خان کو گرفتار کرنے بلوچستان پولیس کی ٹیم لاہور کیلئے روانہ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم میں ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں 3 افسران شامل ہیں، کوئٹہ سے روانہ ہونے والی بلوچستان پولیس کی ٹیم کل لاہور پہنچے گی  پولیس ٹیم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری لےکر روانہ ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کےکیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے مقدمے میں عدالت نے حکم دیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے   روبرو حاضر کیا جائے۔ دو روز قبل شہری عبدالخلیل کاکڑ کی جانب سے درج کرائےگئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا تھا ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top