عمران خان کو خود گرفتاری دینی چاہیئے تھی، لیکن یہ کام بہادر کرتے ہیں

اہور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہےکہ عمران خان کو خود گرفتاری دینی چاہیئے تھی، لیکن یہ کام بہادر لوگ کرتے ہیں، غیرت مند بزدلی اور بےغیرتی کا دھبہ لگوانے کی بجائے سیاست چھوڑ دیتا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ گرفتاری کے خوف سے عمران خان جو سرکس لگائے بیٹھا ہے، اُس کی جگہ اگر رتّی بھر بہادری اور غیرت رکھنے والا شخص ہوتا تو شرم سے ڈوب مرتا۔
بزدلی اور بے غیرتی کا دھبہ لگوانے کی بجائے سیاست چھوڑ دیتا۔ اکبر نے سنا ہے اہلِ غیرت سے یہی، جینا ذلت سے ہو تو مرنا اچھا۔ اسی طرح نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کو وقار کا مطلب بھی نہیں پتا کیا ہے؟ وقار عمران خان کے قریب سے بھی نہیں گزرا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top