
عمران خان کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور عمل درآمد پر یقین رکھتا ہوں، 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہو جاوں گا، انتخابات کسی صورت 90 دن سے آگے نہیں جانے دیں گے۔ حکومت نے 90 دن سے انتخابات آگے کئے تو پھر آئینی تحریک چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری گرفتاری عدالت پیش ہونے کیلئے نہیں ، مجھے مارنے کیلئے ہے۔ عدالت میں پیش ہونے سے کبھی انکار نہیں کیا۔