عمران خان تمام سازشوں سے مکر گیا یا وہ پھر فراڈ ثابت ہوئیں،خواجہ آصف

سلام آباد  وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جتنی سازشیں ایجاد کیں یا ان سے مکر گیا یا وہ پھرفراڈ ثابت ہوئیں۔اب ایک بھگوڑے کے ذریعے عمران خان نے اہم ادارے کی قیادت پر اپنے قتل کی سازش کا الزام لگوایا ہے۔ خواجہ آصف نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایسا صرف وطن دشمن کرسکتے ہیں،وقت آ گیا ہے کہ جھوٹ کی سیاست کا خاتمہ کیا جائے،عمران خان اور اس کے حواری جھوٹے الزامات کی قیمت ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ قومی ادارے کو نقصان پہنچانے اور ہمارے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے،الزام لگانے والے کو جوابدہ کرنے کیلئے قانون کا اطلاق ہونا چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top