
مریدکے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان قائم رہے گا مگر اسے تباہ کرنے والا عمران قائم نہیں رہے گا، اگرعمرانی حکومت ختم نہ ہوتی تو ملک ٹوٹ جاتارانا تنویر نے کہا کہ لاڈلا روزانہ قانون کا مذاق اڑاتا ہے اور لاڈلا پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے،عمران خان اورپرویز الٰہی بہت بڑے ڈرامے ہیں، ان کی پارٹی اب تھیٹربنےگی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 3 بارکا منتخب وزیراعظم نوازشریف قانون کی حکمرانی کے لیےگریڈ 20 کے سرکاری ملازمین کے سامنے پیش ہوتارہا، نواز شریف کو اقامے پر تاحیات نااہل کیاگیا جب کہ لاڈلےکوکھلی کرپشن پربھی موجیں کرائی جارہی ہیں۔