عماد وسیم کی دھواں دار اننگ، کراچی کنگز 8 سالوں میں دوسری مرتبہ 200 رنز بنانے میں کامیاب

راولپنڈیپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 19ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو کامیابی کے لیے 202 رنز کا ہدف دیدیا، پی ایس ایل کی 8 سالہ تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے جب کراچی کنگز اپنی اننگ میں 200 یا اس سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں ٹاس کے لیے شاداب خان اور عماد وسیم میدان میں اترے۔
کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ کراچی کنگز کی جانب سے اوپنرزشرجیل خان 8 اور ایڈم روسنگٹن 20 سکور پر آوٹ ہوئے۔ طیب طاہر 19 اور شعیب ملک 12 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ عرفان خان 30 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ کپتان عماد وسیم 92 سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top