
انہوں نے کہا کہ پروفیشنل کرکٹر کا یہی کام ہوتا ہے کہ اسے جو پلیٹ فارم ملے پرفارم کرے۔ پی ایس ایل ایک اہم لیگ ہے اس کی پرفارمنس بڑی اہمیت کی حامل ہے۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ مقصد یہی تھا کہ پرفارمنس اچھی ہو، ذاتی کارکردگی اچھی رہی لیکن ٹیم نہ جیت سکی۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی ورلڈکپ دور ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی کا ہر میچ اہم ہے۔