بھکر تحریک انصآف کے رہنما علی امین گنڈاپور کو بھکر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، انہیں بھکر کی سول عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنما کو بھکر کے تھانہ صدر منتقل کیا گیا ہے، بھکر پولیس انہیں مقامی عدالت کے سول جج کے روبرو پیش کرے گی۔ ان کے خلاف اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔