واشنگٹن عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں امریکی ایندھن کے ذخائر میں کمی، روس اور سعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں کمی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے کاروبار میں برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 44 سینٹس اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 86.59 ڈالر فی بیرل ہوگئی، ایک موقع پر قیمت 87.65 ڈالر پر بھی پہنچ گئی تھی جو 27 جنوری 2023 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔