عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گئیں

رپورٹس کے مطابق جمعرات کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تقریباً ایک فیصد کم ہو کر دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئیں۔
عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل (برینٹ) کی قیمت1.07ڈالر یعنی 1.3 فیصد کمی کے بعد 81.59 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جو 22 فروری کے بعد کم سے کم قیمت ہے۔

اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 94 سینٹس کمی یعنی1.2 فیصد کمی کے بعد 75.72 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے، جو کہ 27 فروری کے بعد سب سے کم قیمت ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top