عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان

لاہورعالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیز ایڈوائرزی کونسل نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیز ایڈوائرزی کونسل نے حکومت کو خط لکھا ہے جس میں شرح سود میں اضافے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
او ایم سی اے سی نے لکھا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کی مناسبت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں، کمپنیز کو اربوں کا نقصان ہورہا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں تقریبا 35ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے، ڈیزل درآمد کرنے کیلئے 90فیصد اضافی اخراجات کی ضرورت ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top