ضامن پابند ہیں عمران خان عدالت پیش ہوں ، جج سیشن کورٹ کے توشہ خانہ کیس میں ریمارکس، سماعت میں وقفہ 

اسلام آباد اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت میں 10 بجے تک وقفہ کردیا،جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ضامن پابند ہیں کہ عمران خان عدالت پیش ہوں ۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی،عمران خان کے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے،توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی ،جج نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا عمران خان آج بھی نہیں پیش ہو رہے کیا؟وکیل نے کہاکہ عمران خان کی پیشی کا مجھے معلوم نہیں لیکن لیگل ٹیم کچھ دیر کے بعد پیش ہو گی ،جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ضامن پابند ہیں کہ عمران خان عدالت پیش ہوں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top