صدر کا انتخابات سے متعلق خط، اٹارنی جنرل نے الیکشن کمیشن کو اپنی رائے سے آگاہ کر دیا

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط پر آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

اٹارنی جنرل بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی بھی صدر مملکت کے خط پر مشاورت کے لیے الیکشن کمیشن پہنچے جہاں انہوں نے صدر  عارف علوی کے خط پر اپنی تجاویز الیکشن کمیشن کو پیش کیں۔
ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی  نے الیکشن کمیشن کو اپنی تجویز میں کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینا صدر مملکت کا اختیار نہیں۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئین نےصوبائی سطح پرانتخابات کی تاریخ دینےکا اختیار گورنرز کو دے رکھا ہے ، جنرل ضیاءالحق نے آٹھویں ترمیم کےذریعے الیکشن کی تاریخ دینےکا اختیار صدر مملکت کو دیا مگر اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے صوبوں میں الیکشن کی تاریخ دینےکا اختیارگورنرزکو دیا گیا۔

الیکشن کمیشن اٹارنی جنرل سے مشاورت کی روشنی اپنے فیصلے کا اعلان میں کرے گا۔

یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کے لیے 9 اپریل کی تاریخ دے رکھی ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صدر کی جانب سے دی گئی تاریخ کی حیثیت ردی کی ٹوکری سے زیادہ نہیں ہے، صدر کو الیکشن کی تاریخ دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top