شی جن پنگ کی کرشماتی شخصیت کا طلسم

ابھی حال ہی میں شی جن پنگ کو نیشنل پیپلز کانگریس کے جاری اجلاس میں متفقہ طور پر  تیسری مدت کے لیے عوامی جمہوریہ چین کا صدر منتخب کیا گیا ہے، جس سے دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور 1.4 بلین آبادی والے ملک “چین”کا جدیدیت کی جانب ایک نیا سفر  شروع ہوا ہے۔یہ بات بھی قابل زکر ہے کہ شی جن پنگ کو متفقہ ووٹ سے عوامی جمہوریہ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کا چیئرمین بھی منتخب کیا گیا ہے۔یہاں “متفقہ” کا لفظ اس باعث بھی اہم ہے کہ14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں  مجموعی طور پر2952 نمائندے موجود تھے، تاکہ چین کی ریاستی قیادت کے انتخاب کے لئے اپنے آئینی حق کا استعمال کیا جاسکے ۔جوں ہی صدرشی جن پنگ کی کامیابی کا اعلان کیا گیا تو  بیجنگ کا عظیم عوامی ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top