شیخ رشید کا اپنے گھر میں ڈکیتی پڑنے کا انکشاف

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے گھر میں ڈکیتی پڑنے کا انکشاف کیا ہے۔

اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ مجھ سے موبائل فونزکے پاس ورڈ مانگ رہے تھے، وہ بھی بتا دیے، مجھے موت کی چکی میں رکھا گیا جہاں فواد چوہدری کو رکھاگیا، مجھ سے کیس کے بارے میں تفتیش نہیں کی گئی، مجھے پیٹریاٹ سیاسی جماعت بنانے کا کہاگیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے میراخیال تھا ریٹائر ہوجاؤں لیکن اب میں انہیں ختم کرکے دم لوں گا، مجھے حکومت جانتی نہیں، میری کسی سے لڑائی نہیں ہے، مجھے لگتاہے سسرال دوبارہ جانا پڑےگا،  مجھ پر کرپشن کا کیس ثابت ہوتو خود کو پھانسی چڑھا دوں گا۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ آج عدالت سے درخواست کی ہمارے گھر میں ڈکیتی ہوئی7 لاکھ روپے لےگئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top