
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی، 4 بڑی پارٹیاں الگ نشان پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔ امریکہ سے خیرات کن شرائط پر ملیں گی، قوم کو اعتماد میں لینا ہو گا۔ آئی ایم ایف کے معاہدے میں بھی تاخیر ہو گئی۔ 7 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی توثیق مسئلہ ہے۔ 30 مارچ تک بورڈ شیڈول میں پاکستان شامل نہیں۔