شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے دوران آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک کردیئے

راولپنڈی  شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے دوران آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک کردیئے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا۔
سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران چھ دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 3 دہشتگرد مارے گئے ہیں، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سے جاری انٹیلی بیسڈ آپریشن میں 9 دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مقامی لوگوں نے علاقے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کا عزم کیا ۔


Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top