شفاف الیکشن بہت ضروری ہے لیکن موجودہ حالات میں الیکشن کرانا ممکن نہیں

اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شفاف الیکشن بہت ضروری ہے لیکن موجودہ حالات میں الیکشن کرانا ممکن نہیں، سیاسی مہم کیلئے سکیورٹی دینا انتہائی مشکل ہے، فوج کے بنیادی فرائض سرحدوں کی حفاظت ہے،پولیس مردم شماری ٹیم کو سکیورٹی فراہم کررہی، رمضان میں مساجد اورگندم خریداری کیلئے بھی عملہ چاہیئے ہوگا چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت 3اجلاسوں کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور سکیورٹی خدشات پر بریفنگ دی گئی، آئی جی پنجاب پولیس نے بریفنگ میں بتایا کہ پولیس کی تعیناتی صرف انتخابات تک محدود نہیں ہے، پولیس   ٹیم کو بھی سکیورٹی فراہم کررہی ہے، رمضان شریف میں مساجد کی سکیورٹی کیلئے بھی  تعینات کی جائے گی، کچے کے علاقہ میں آپریشن جاری ہے، امید ہے حالات  کے انعقاد کیلئے بہتر ہوں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top