شاہ محمود قریشی منتظر ہیں کہ عمران نا اہل ہوں اور وہ پارٹی سنبھالیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی منتظر ہیں کہ عمران نا اہل ہوں اور وہ پارٹی سنبھالیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز کی توہین کررہے ہیں، دو مداریوں کے ہاتھ میں تین ڈگڈیاں ہیں وہ روز بجا رہے ہیں۔ رانا ثنااللہ نے کہا خاتون جج کو دھمکیاں دینے والے تین ججزکے حامی اور ترجمان بن گئے ہیں، معزجج کے خلاف جھوٹا ریفرنس دائر کرنے والوں کو عدلیہ کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا عمرانی ٹولہ ہمیشہ آئین ، انصاف اور عوام کے خلاف کھڑا ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ میں انتخابات سے متعلق چلنے والے کیس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top