ریاض سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو مملکت کے دورے کی دعوت دے دی۔جرمن خبر رساں ادارے ’ ڈی ڈبلیو‘ کے مطابق تہران کے صدارتی دفتر کی جانب سےسعودی بادشاہ کی جانب سے متعلقہ خط کی وصولی کی تصدیق کی گئی ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نےریاض کی طرف سے دورے کے دعوت نامے کا خیر مقدم کیا ہے تاہمریاض کی حکومت نے ابتدائی طور پر اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔