شاہین الیون نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بری طرح روند ڈالا

راولپنڈی شاہین الیون نے اسلام آباد یونا/ٹڈ کو بری طرح روند ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے والی لاہور قلندرز کو ہرانا ناممکن لگنے لگا ہے۔ پی ایس ایل 8 کے 26 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست دے دی۔ شاداب الیون 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 107 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے محض 21 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن کو تباہ کر ڈالا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان زخمی ہونے کی وجہ سے بیٹنگ نہ کر سکے۔  اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے اس لیے پہلے بیٹنگ کریں گے اور اچھا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top