
اسلام آباد نیپرا کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے پچیس پیسے مہنگی کئے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے جولائی تا ستمبر2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سماعت مکمل کرلی، سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیرصدارت ہوئی، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
درخواست کے مطابق تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 25 پیسے اضافہ بنتا ہے، مزید جانچ پڑتال کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ بجلی کمپنیوں نے 22 ارب 92 کروڑ روپے وصولی کی درخواست کررکھی ہے۔ دوسری جانب لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) نے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔