سکیورٹی فورسز نے شمالی وجنوبی وزیرستان میں 5دہشتگرد ہلاک کردیئے

راولپنڈی سکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دوران آپریشنز 5 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کئے، سکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے۔
دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔


Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top