سکولوں میں طالبات کو زہر دینے کا معاملہ، ایران نے 100 سے زائد افراد گرفتار کر لیے

تہران ایران نے سکولوں  کی ہزاروں طالبات کو پراسرار طور پر زہر دینے کے معاملے میں ملک بھر میں 100 سے زائد گرفتاریوں کا اعلان کیا ہے۔ ایران کی طرف سے  الزام لگایا گیا ہے کہ نامعلوم مبینہ مجرموں کے ‘دشمن’ گروپوں سے روابط ہوسکتے ہیں۔ ایران کے سکولوں میں زہر کے حملوں کا سلسلہ نومبر کے آخر میں شروع ہوا تھا۔ طالبات کی جانب سے سکول کے احاطے میں ‘ناخوشگوار’ بدبو کی اطلاع دی جاتی اور پھر انہیں  بے ہوشی، متلی، سانس لینے میں تکلیف اور دیگر علامات کا سامنا کرنا پڑتا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top