سپریم کورٹ وزیراعظم کو توہین عدالت میں نااہل کرے گی یا ادارہ ختم ہو جائیگا، فواد چودھری

لاہور رہنما پی ٹی ائی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ وزیراعظم کو توہین عدالت میں نااہل کرے گی یا ادارہ ختم ہو جائیگا۔ ہمارا مقابلہ فسطائیت سے ہے جس کو ختم کرنے میں وقت لگے گا، ہمارے پاس دو ہی آپشنز ہیں الیکشن ہوں یا تحریک چلائیں۔ ہم نیوز کے پروگرام ’ پاکستان ٹو نائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئین اور قانون کو دیکھتے ہیں تو الیکشن ہونے چاہئیں، انہوں نے آئین ہی ختم کر دیا ہے، پارلیمنٹ کا دائرہ اختیار بھی انہوں نے ختم کر دیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top