کراچی ملک میہں سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ ایک ہفتے سے گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ایک ہفتے میں فی تولہ سونے کی قیمت 28 ہزار روپے کم ہوگئی۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی کا سلسلہ جاری ہے، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کچھ بہتری آئی ، لیکن بعد ازاں ڈالر کی قدر بڑھنے سمیت پیٹرولیم مصنوعات گیس بجلی کی قیمتیں بڑھنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔