سعودی عرب کی پہلی ویمنز ٹینس ٹیم کی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت

سعودی عرب نے اپنی پہلی خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ٹینس کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کیلئے روانہ کردی۔
4 کھلاڑیوں پر مشتمل سعودی عرب کی خواتین ٹینس ٹیم  سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونے والے بلی جین کنگ کپ جونیئر کے کوالیفائنگ ایونٹ میں شرکت کرے گی۔
اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خواتین ٹینس ٹیم کی کپتان اریج فرح کا کہنا تھا  بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنا سعودی عرب کی خواتین کیلئے ایک انتہائی اہم موقع ہے، ہمیں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے انتہائی فخر محسوس ہو رہا ہے، ہم اپنی بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ ان کیلئے انتہائی مسحورکن اور اعتماد بخشنے والا ہے، سعودی خواتین پر کھیلوں کے دروازے کھلتے ہوئے دیکھنا ایک ناقابل بیان احساس ہے۔
سعودی عرب میں حالیہ اصلاحات کے بعد کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں خواتین کو اپنی قابلیت دکھانے کیلئے مواقع ملنا شروع ہوئے ہیں، گزشتہ برس سعودی عرب کی خواتین کی فٹ بال ٹیم بھی اپنا پہلا میچ کھیل چکی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top