
العربیہ کے مطابق ترکیہ کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ موسم گرما میں صرف 6 ارب ڈالر کے قریب تھے اور یہ کم از کم 20 سالوں میں کم ترین سطح تھی۔ فروری کے اوائل میں ملک کے جنوبی علاقے میں آنے والے ایک بڑے زلزلے کے بعد سے ترکیہ تقریباً 8.5 ارب گنواچکا ہے۔ زلزلے میں 45 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے اور لاکھوں بے گھر ہو ئے۔