سعودی عرب نے غیرملکیوں کو ایک اور بڑی سہولت دے دی

ریاض سعودی عرب نے کی جانب سے غیرملکیوں کو ایک اور بڑی سہولت دے دی گئی جس کے تحت مملکت میں مقیم غیرملکی باشندوں کے لیے اپنے نومولود بچوں کا آن لائن اندراج اور برتھ سرٹیفکیٹ بنوانا ممکن ہوگیا۔ سعودی اخبار ’عکاظ‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ مملکت میں مقیم غیرملکی اب اپنے بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ آن لائن حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ نومولود کا اندراج بھی ابشر کے ذریعے گھر بیٹھے ہی کرایا جاسکتا ہے، نئے طریقہ کار کا ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ اگرکسی کا برتھ سرٹیفکیٹ ضائع ہو جائے اور غیرملکی مملکت سے جا چکا ہو تب بھی اسے اپنے بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ بیرون مملکت حاصل کرنے کی سہولت ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top