سعودی عرب میں غیرملکیوں کیلئے روزگار کے مواقع کم ہونے لگے

ریاض سعودی عرب نے خواتین کے بیوٹی پارلر اور درزی سمیت مزید شعبوں سے غیرملکیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مزید پیشے اور کام سعودی شہریوں کے لیے مختص کردیے۔ سعودی نیوز پورٹل اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے پراجیکٹ مینجمنٹ کے پیشے سعودیوں کے لیے مختص کیے ہیں، جس کے تھت پراجیکٹ ڈائریکٹر، پراجیکٹ مینجمنٹ ایکسپرٹ مقامی شہری ہوں گے، 3 یا اس سے زیادہ کارکنوں والے اداروں یہ فیصلہ لاگو ہوگا، وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور کے تعاون سے اس فیصلے کو نافذ کرایا جائے گا، پہلے مرحلے میں 35 فیصد اور دوسرے مرحلے میں 40 فیصد کا نفاذ کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top