سعودی ایئرپورٹس پر خواتین کیب ڈرائیورز تعینات کرنے کا فیصلہ

ریاض سعودی عرب نے مملکت کے 4 ہوائی اڈوں پر 80 سے زائد خواتین کیب ڈرائیورز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عرب کے چار اہم ہوائی اڈوں پر جلد ہی 80 سے زائد خواتین ٹیکسی ڈرائیوروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی، ان ایئرپورٹس میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ، کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام اور پرنس محمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ منورہ شامل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top