ریاض سعودی عرب نے خواتین ڈرائیورز کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق 2018ء میں مملکت نے خواتین کی ڈرائیونگ پر دہائیوں پرانی پابندی کو ختم کرتے ہوئے اپنی تاریخ میں پہلی بار خواتین کوگاڑی چلانے کی اجازت دی اور اب گھریلو مزدوروں کے لیے نامزد سرکاری ای پلیٹ فارم کے ذریعے بھرتی کے لیے نئے پیشوں کے حصے کے طور پر خواتین ڈرائیوروں کی خدمات حاصل کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے، مملکت کی جانب سے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب وزارت کی جانب سے جن 10 نئے پیشوں پر بیرون مملکت سے گھریلو ملازم طلب کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں فیملی خاتون ڈرائیور، پرسنل کیئرورکر، ہوم گارڈ، پرائیویٹ ٹیچر، ہوم ٹیلر، ہوم مینیجر، ہوم فارمر، ہوم کافی میکر، پرسنل اسسٹنٹ اورسپورٹ ورکر شامل ہیں۔