ریاض سعودی عربمیں 2019ء کے بعد سے مملکت کے صنعتی شعبے میں خواتین کارکنوں کی تعداد میں 93 فیصد اضافہ ہوگیا۔ عرب نیوز کے مطابق وزارت صنعت و معدنی وسائل نے کہا کہ 2019 اور 2022 کے درمیان صنعتی شعبے میںملازمتکرنے والیسعودیخواتین کی تعداد 93 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 63 ہزار 892 ہوچکی ہے، خواتین صنعتی کارکنوں کی سب سے زیادہ تعدادریاضکے علاقے میں ہے، اس کے بعدمکہ مکرمہ اور مشرقی علاقے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزارت نے سعودی ویژن 2030ء کے مقاصد کو حاصل کرنے میں اپنے کردار کو اجاگر کیا، جو لیبر مارکیٹ میں خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ وہ آٹومیشن کو اپنانے، جدیدٹیکنالوجی کے استعمال اور کم ہنر مند لیبر پر انحصار میں کمی کے ذریعے تمام شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد جاری رکھے گا۔