سراج الحق اور سعد رفیق کے درمیان لفظی جنگ

Pause

Unmute

Loaded: 0%

Progress: 0%

Remaining Time-0:42Fullscreen

مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے حکومت پر تنقیدکرنے پر انہیں تنقیدکا نشانہ بنایا ہے۔

ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ چھری آئی ایم ایف کی ہے، ہاتھ شہباز شریف کا ہے اورگلا غریب عوام کا کٹ رہا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر نئے ٹیکسوں کا نفاذ اور  بجلی، پیٹرول اور  ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ظلم عظیم ہے۔

سعد رفیق نے سراج الحق کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئےکہا کہ آپ کو احتراماً کبھی جواب نہیں دیا لیکن افسوس، سچ یہی ہےکہ پانامہ کیس میں چھری ریاستی اداروں میں موجود سازشی سہولت کاروں کی تھی،گلا منتخب جمہوری حکومت، آئین ، انصاف اور قانون کا کٹتا رہا اور آپ استعمال ہوئے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ یہاں جو بھی تباہی آئی آپ اس سے بری الذمہ نہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top