
جسٹس طارق سلیم شیخ پولیس آپریشن روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت کریں گے۔ اس سے پہلے اسلام آباد کی سیشن عدالت سے عمران خان کے وکیل نے وارنٹ منسوخی کی درخواست واپس لے لی، وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وارنٹ منسوخی کی درخواست زیر التوا ہے، فیصلہ آنے تک درخواست واپس لیتے ہیں۔